حیدرآباد۔23۔نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتور میں بعض مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ضلع کے پوتلاپاڈومنڈل کے تُمباواری پلی اور دیگر دیہاتوں میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ان جھٹکوں کے سبب خوفزدہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے اور فون کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت دریافت کرنے لگے ۔مقامی افراد نے کہاکہ تُمباواری پلی کے قریب میں واقع آئرالا منڈل کے مُودی گوبلو علاقہ میں ایک ہفتہ کے دوران یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔