کریم نگر۔ ضلع کریم نگر میں یکم اگسٹ سے 6 تاریخ تک پبلک سپلمنٹری امتحانات کے انعقاد کی ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے ہدایت کی۔ کلکٹر کانفرنس ہال میں انٹرمیڈیٹ پبلک سپلمنٹری امتحانات 2022 کے انعقاد کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں یکم اگسٹ سے 6 اگسٹ تک صبح 9 تا 12 اور 2:30 تا 5:30 بجے تک منعقد کئے جانے والے انٹرنیڈیٹ سپلمنٹری امتحان کے انعقاد کیلئے عہدیداران باہمی تعاون کے ساتھ انتظامات مکمل کریں۔ ضلع میں جملہ 31 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ امتحانات کے پیش نظر تمام مراکز کے نزد 144 سیکشن کے نفاذ کی محکمہ ریوینیو ، پولیس بندوبست کی محکمہ پولیس کے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے نگران کار کے خدمات کیلئے ایس جی ٹی یا پی ای ٹی کی تعیناتی کی عہدیدار برائے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی۔ امتحانی مراکز میں طبی عملے کی تعیناتی کی عہدیدار برائے صحت و طبابت کو ہدایت دی۔ جوابی پرجہ جات کے حصول کیلئے ہیڈ پوسٹ آفس میں مزید کاؤنٹروں کے قیام کی محکمہ پوسٹل کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ امتحانات کے مؤثر انعقاد کیلئے عہدیداروں کو آپسی اشتراک و فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع انٹرمیڈیٹ عہدیدار راجیا لکشمی ، ڈی سی پی سرینواس ، ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن راؤ ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا ، اراکین امتحانی کمیٹی جگن موہن ریڈی ، وینکٹ رامنا چاری، ڈسٹرکٹ فائر آفیسر وینکنا ، پوسٹل عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔
ہمناآباد اور چٹگوپہ میں بارش کا سلسلہ جاری
بیدر۔ ہمناآباداور چٹگوپہ دو تعلقہ جات میں 26؍جولائی کی صبح تک بارش اس طرح رہی۔ ہمناآباد مستقر پر 5.0یم یم ، ہلی کھیڑ(بی) میں 2.2یم یم اور دبلگنڈی میں صفر بارش رہی۔ جبکہ چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ میں 14.5یم یم، بیمل کھیڑا میں 6.4یم یم، منااکھیلی میں 6.2یم یم، چٹگوپہ مستقرپر 25یم یم اور چانگلیر میں 18.8یم یم بارش ہوئی ۔