ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے پولنگ مراکز کا معائنہ کیا

   

رائے دہندوں میں عنقریب ووٹر سلپ کی تقسیم

یلاریڈی /10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے یلاریڈی ، کاماریڈی ، بانسواڑہ میونسپلٹی میں جملہ 80 وارڈوں کیلئے 22 جنوری کو انتخابات ہونے کو ہونے والے ہیں۔ ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے کیا ۔ انہوں نے یلاریڈی میونسپل پر قائم کئے گئے پرچہ نامزدگی وصولی سنٹروں کا معائنہ کیا ۔ ضلع میں تین میونسپلٹی حدود میں ایک لاکھ 16 ہزار رائے دہندے ہیں جن کیلئے 180 پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 11 جنوری کو تمام امیدواروں کے نامزدگی پرچوں کی جانچ کی جائے گی ۔ اگر کوئی درخواست مسترد ہوتو ایسے امیدوار آر ڈی او سے اپیل کرسکتے ہیں ۔ ہر امیدوار کو ایک لاکھ روپئے تک انتخابی خرچ کرنے کی اجازت رہے گی ۔ ضلع کلکٹر نے مزید بتایا کہ میونسپل حدود کے تمام رائے دہندوں کے ووٹر سلپ عہدیدار ہی تقسیم کریں گے ۔ عہدیداروں کا انتخابی پہلا تربیتی پروگرام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ دوسرا مرحلہ 17 جنوری کو منعقد کیا جائے گا ۔ 22 کو رائے دہی ہوگی اور رائے شماری 25 جنوری کو رہے گی ۔ رائے شماری یلاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج اور بانسواڑہ ڈگری کالج ، کاماریڈی میں مارکٹ کمیٹی گودام پر کی جائے گی ۔ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی ضلع الیکشن کوآپریٹیو آفیسر مسٹر راج ویر ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر اور دوسرے موجود تھے ۔