کتہ گوڈم۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر پریانکا الہ نے آج کتہ گوڈم کے ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کر کے ایک ایک وارڈ میں جاکر مریضوں سے طبی خدمات کے متعلق دریافت کر کے معلومات حاصل کیں، پھر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں جا کر مریضوں سے معلومات حاصل کی کہ انہیں طبی خدمات کس طرح دی جا رہی ہیں وقت پر دوائی کا انتظام ہو رہا ہے یا نہیں پھر اسی طرح پوچھا کہ وہ کتنے دن سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہاں موجودہ عوام سے رجوع ہو کر کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہر طرح کی انتظامات فراہم کی جا رہی ہیں،لوگ ان سہولیات سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر طبی محکمہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اسپتال کو انے والے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ ڈی یم ہیچ و،ڈاکٹر سریشہ،اسپتال سپر ڈنٹ لکشمن راؤ و دیگر افراد موجود تھے۔