میدک ۔ ہاسٹل وارڈنس ویلفیر سنگم کا ایک اجلاس صدر اسٹیٹ ہاسٹل وارڈن ویلفیر جناب محمد غوث اعظمی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ہاوزنگ ویلفیر اسوسی ایشن ضلع میدک کے انتخابات بااتفاق آرا عمل میں لایا گیا ۔ صدر اسوسی ایشن کی حیثیت سے کے شیشا چاری معاون صدر ایس گوند جنرل سکریٹری اے سرینواس خازن کے تلسی رام نائب صدور مسرز کے نرساریڈی ، ڈی شیو رام ، شریمتی شانتماں منتخب ہوئے ۔ بحیثیت جوائنٹ سکریٹریز مسرز کی جیاراج کے جناردھن ریڈی ، کے شاردا ، آفس سکریٹری کے عہدہ پر مسٹر ست نارائن اور آرگنائزنگ کے عہدے پر بی سرینواس ، پبلسٹی سکریٹری کی حیثیت سے ایس نرسملو منتخب ہوئے ۔ ارکان عاملہ ضلع کی حیثیت سے مسرز ٹیپو کمار محمد عثمان ، نرسما کا انتخاب عمل میں آیا ۔ سابق صدر ہاسپٹل وارڈن اسوسی ایشن ضلع میدک مسٹر ناگراج گوڑ کو بحیثیت سرپرست اعلی کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔
پریس کلب جگتیال کمیٹی کے تعارفی اجلاس کا انعقاد
جگتیال:ضلع جگتیال میں نو منتخبہ ٹاون پریس کلب جگتیال کمیٹی کا تعارفی اجلاس ین یس وی ڈگری کالج میں صدر چیٹی سرینواس کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ جسمیں نو منتخبہ کمیٹی کے تمام اراکین اور رکن عاملہ کے علاوہ سینر صحافی آئی جے یو نیشنل کونسل رکن محمد عمران ریاست رکن سرسلہ سرینو کے علاوہ الیکشن کمیٹی محمد عبدالمجاہد عادل،سمپورنا چاری اور دیگر نے شرکت کی۔ پریس کلب کے تمام اراکین 30 رکنی کمیٹی کا بلا مقابلا متفقہ انتخاب پر مبارکباد پیش کیے اور اور سب سے پہلے صحافیوں کے دیرینہ مسائل ہاوز سائیٹ کی فراہمی اور پریس کلب کیلئے اراضی کی منظوری کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کرنے پر زور دیا ۔
