رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ سے کسانوں کی مدد، ضلع کلکٹر نظام آباد کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب
نظام آباد۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج ٹرینی آل انڈیا سرویس کے عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے موقع پر بنیادی طور پر ضلع میں انجام دئیے جانے والے اسکیمات کے بارے میں تفصیلی طور پر واقفیت حاصل کریں ۔ ضلع کی صورتحال ، نظم و نسق کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کراتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت ، منڈل پریشد ، ڈیویژن ، ضلع سطح پر نظم و نسق کو انجام دیا جارہا ہے۔ ضلع میں 70 تا 80 فیصد افراد زرعی شعبہ پر منحصر ہے سری رام ساگر ، نظام ساگر پراجیکٹوں کے ساتھ ضلع میں 70 کلو میٹر ندیوں کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور اس کے تحت کاشت کی جارہی ہے ۔ بیشتر کاشت دھان ہے 18 لاکھ میٹر ٹن دھان کی پیداوار ہے ۔ نظام آباد ضلع دھان کی پیداوار میں ریاست گیر سطح پر دوسرا مقام رکھتا ہے اسی طرح ملک میں سب سے زیادہ ہلدی کی کاشت ضلع میں ہوتی ہے ۔ سویا بین ، لال جوار ، مکئی و دیگر دالوں کی کاشت بھی کی جارہی ہے ۔ ملک میں کسی بھی ریاست میں مفت برقی سربراہ نہیں کی جارہی ہے ریاست میں زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کے علاوہ رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ اسکیمات کے ذریعہ کسانوں کی مدد کی جارہی ہے ۔ مسٹر نارائن ریڈی نے تربیت کے دوران حکومت کی اسکیمات کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لینے کی پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی کے تحت دیہی سطح پر انجام دئیے جانے والے کاموں ، شمشان گھاٹ ، پارکس و دیگر اسکیمات کے بارے میں واقف کروایا ۔ آسرا وظائف کے علاوہ تنہا خاتون ، بنکروں کو ، بیڑی مزدوروں کو وظائف فراہم کئے جارہے ہیں انہیں 2016 تا300 روپئے تک دیا جارہا ہے ۔ نظام آباد ضلع میں تقریباً3 لاکھ افراد کو 17 کروڑ روپئے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔ بنیادی طور پر کاشت ، طمانیت روزگار ، ہمارا گائوں ۔ ہمارا اسکول اور دیگر اسکیمات پر تربیت کے دوران شک و شبہات ہے تو عہدیداروں سے دریافت کریں ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، نوڈل آفیسر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔