ضمانت چاہئے تو حاضر عدالت ہوں

,

   

٭ ایک عدالت نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ہتک عزت کے معاملے میں ضمانت حاصل کرنے کی خاطر 13 ڈسمبر کو شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ضمانت کے مچلکے پیش کرنے اور ضابطہ فوجداری کے دفعہ 251 کے تحت باقاعدہ نوٹس بھیجنے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے۔ کجریوال کے خلاف ہتک عزت کی شکایت اس لئے داخل کرائی گئی کہ انھوں نے ٹوئٹر پر ’بی جے پی آئی ٹی سل پارٹ 2‘ کے عنوان سے ویڈیو شیئر کیا تھا۔