دہرادون: اتراکھنڈ کے کیدارناتھ قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ضلع الیکشن افسر/ضلع مجسٹریٹ سوربھ گہروار نے ہفتہ کو متعلقہ عہدیداروں اور نمائندوں کی موجودگی میں ضمنی انتخاب کے لئے استعمال میں لائے جانے والے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کی پہلی مرتبہ رینڈمائزیشن کی۔گہروار نے وہاں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بتایا کہ ضمنی انتخاب کے عمل کو انجام دینے کے لیے 173 پولنگ بوتھوں کے لیے 192 فیصد ریزرویشن والی مشینیں انتخابی عمل میں استعمال کی جائیں گی جس میں 332 سی یو، 332 بی یو اور 332وی وی پیٹ مشینیں شامل ہیں جن کی پہلی رینڈمائزیشن آج کی گئی۔نوڈل آفیسر، ای وی ایم مینل گلاٹی نے کہا کہ 350 سی یو، 353 بی یو، 354 وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب ہیں جن میں 18-18 سی یو، بی یو اور وی وی پی اے ٹی مشینیں ٹریننگ کے لیے دستیاب کرائی گئی تھیں اور باقی مشینوں کو انتخابی عمل کو چلانے کے لیے آج رینڈمائزیشن کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ہر سطح پر بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ سیاسی جماعتوں اور قائدین کو اس سلسلہ میں کوئی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔