طائف کے افطار دسترخوان جن کی الگ پہچان ہے

   

ریاض : سعودی عرب کے پرفضا سیاحتی اور تاریخی مقام طائف میں رمضان دسترخوان کے خوبصورت مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔مقامی شہریوں، مختلف قبائل اور بستیوں کے افراد کے علاوہ متعدد براعظموں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اپنے روایتی ملبوسات میں افطار دسترخوان پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق طائف کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ افطار دسترخوان کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ طائف متعدد علاقوں اور شہروں و بستیوں کی گزرگاہ ہے۔ رمضان کی آمد پر مسافروں کے لیے افطار دسترخوان سجایا جاتا ہے۔ شہر کے باشندے اپنے اعزہ اور احباب کے علاوہ تارکین وطن کو شامل کرلیتے ہیں۔ طائف کے متعدد محلوں میں افطار دسترخوان سجائے جارہے ہیں۔