طالبان جلدلڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دے : یونیسف

   

اب تک 26لاکھ لڑکیو ں سمیت 42لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم

جنیوا: یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد ملک بھر میں چھٹی جماعت سے میٹرک تک لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اسکول کھولنے کا اعلان کردیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے امدادِ اطفال ’’یونیسیف‘‘ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا اور جنگ کے زخم خوردہ ملک کے بچوں کی صحت، تعلیم، خوراک اور مستقبل کے حوالے سے طالبان حکومت کے نمائندوں سے گفتگو کی۔اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں عمر عبدی نے بتایا کہ طالبان حکومت بچیوں کے ماڈل سیکنڈری اسکول کے قیام پر کام کر رہی ہے اور ایک سے دو ماہ کے اندر ان اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔