طالبان مخالف مظاہرے کی کَوریج پر صحافیوں پر تشدد

   

کابل : کابل میں طالبان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے افغان صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دو افغان صحافیوں کو چہارشنبہ کے روز ایک احتجاجی مظاہرے سے پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں زد و کوب اور بجلی کی تاروں سے مارا پیٹا گیا۔ ایک متاثرہ فوٹوگرافر صحافی کے مطابق ایک طالب جنگجو نے انہیں سر پر لاتیں ماریں اور ان کے چہرے کو اپنے پاؤں سے کچل دیا۔ صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر طالبان نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ طالبان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے باوجود مخالفین کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا جارہا ہے۔