کینبرا: افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمد سرمست نے کہا ہے کہ طالبان کے کریک ڈائون کے خوف کی وجہ سے 100سے زائد موسیقار افغانستان چھوڑ گئے۔ آسٹریلیا میں مقیم احمد سرمست نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اعلیٰ میوزیکل انسٹیٹیوٹ کے 101ارکان دوحہ پہنچے ہیں، افغانستان سے نکلنے والے موسیقاروں کے گروپ میں نصف خواتین بھی شامل ہیں۔ دوحہ پہنچنے والے موسیقاروں کا گروپ پرتگال جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔