طالبان کو امداد کیلئے اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے: امریکہ

   

واشنگٹن۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو امداد کے لیے اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت افغانستان کو امداد عالمی اداروں کی مدد سے دی جارہی ہے، افغانستان میں ترسیلات زر کی اجازت دی گئی ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ جانتے ہیں کہ اس وقت افغانستان میں زندگی اور موت کا مسئلہ بن رہا ہے، طالبان سے کہا ہے براہ راست امداد کے لیے انہیں اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔