طالبان کی طرف سے ایک روزہ اقتصادی کانفرنس کا اہتمام

   

کابل : طالبان نے افغانستان کا نظام سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ہی حیرت انگیز طور پر ایک بلین ڈالرز کے ریونیوز جمع کر لیے ہیں۔ اس وسطی ایشائی ملک میں تعینات ایک امریکی مندوب نے بتایا ہے کہ اس مختصر وقت میں طالبان نے کامیابی کے ساتھ بدعنوان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔ کابل میں یو ایس مشن کی سربراہ ڈیبورہ لائز نے البتہ کہا کہ طالبان کو خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت بھی فراہم کرنا ہو گی۔ طالبان کی طرف سے منعقدہ ایک روزہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور اقلیتوں کو بھی مکمل مواقع فراہم کیے جائیں۔