کابل ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور طالبان ایک تاریخی معاہدہ پر دستخط کے قریب پہونچ گئے ہیں جو امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمہ کی راہ ہموار کرے گا ۔ کٹر حریفوں نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ممکنہ طور پر /29 فبروری کو دوحہ میں معاہدے پر دستخط ہوسکتے ہیں ۔ کابل نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ ہفتہ طویل جزوی صلح اس ہفتہ کے اواخر ختم ہوجائے گی ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور طالبان دونوں نے بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصولی طور پر امن معاملت کیلئے اتفاق کرچکے ہیں ۔ پاکستان نے مجوزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔