طالبہ کا اغوا اور اجتماعی عصمت دریایک ملزم گرفتار

   

ادے پور: ادے پور ڈویڑن کے قبائلی علاقے ڈنگر پور ضلع میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پانچ نوجوانوں نے دسویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ کو ایک ویان گاڑی میں اغوا کرنے کے بعد انھوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ واقعہ کے بعد ملزمان متاثرہ کو ڈنگر پور شہر میں چھوڑ کر اسی گاڑی سے فرار ہوگئے۔ کیس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے رپورٹ درج کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے۔گینگ ریپ کا ایک ملزم متاثرہ لڑکی سے واقف تھا۔ نابالغ متاثرہ کی عمر 15 سال بتائی جاتی ہے جو کہ دسویں جماعت طالبہ ہے۔ نابالغ متاثرہ نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ راستے میں اس کی ملاقات راجو مینا نامی ایک نوجوان سے ہوئی جسے وہ پہلے سے جانتی تھی۔ راجو مینا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وین میں سوار تھے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوان نے متاثرہ کو اکسایا اور اسیگاڑی میں بٹھایا۔اسے گاڑی میں بٹھانے کے بعد، ملزم متاثرہ کو اپنے ساتھ کنبہ گاؤں لے گیا، جہاں راجو مینا سمیت دیگر ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد وہ اسے ڈنگر پور شہر میں چھوڑ گئے، جس کے بعد متاثرہ طالبہ نے ایک راہگیر سے موبائل فون لیا اور اپنے والد کو فون کرکے سارا واقعہ بتایا۔ والد نے اس کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈنگر پور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن متاثرہ ان سے پہلے ہی تھانے پہنچ گئی۔ واقعہ ڈووڈا تھانہ علاقہ میں ہونے کی وجہ سے اس کی اطلاع کے بعد وہاں کی پولیس کو بھی بلایا گیا۔