پٹنہ : گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کی اجمل خان آڈیٹوریم ہال میں 98واں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے ۔ وزیر برائے اقلیتی امور محمد زماں خان، چیئرمین سنی وقف بورڈ ارشاد اللہ صاحب، مولانا شبلی القاسمی ناظم امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ، نے مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کی علاوہ آیورویدا ، ہومیوپیتھی اور یونانی کی ڈائرکٹر ، بہار جد یو کی اقلیتی امور کی صدر ڈاکٹر اشرف حسین ، اور بہار جد یو کے سکریٹری عبد الباقی صدیقی شامل ہوئے ۔ ان کی علاوہ بڑی تعداد میں ابنائے قدیم، اساتزہ کرام ، پی جی اسکالر اور طلباء و طالبات نے پروگرام میں شرکت کی۔