طبی سہولتوں کو بہتر بنانے شہر کے اطراف سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر

   

Ferty9 Clinic

ریونت ریڈی دراصل چندرا بابو نائیڈو کے جانشین، وزیر فینانس ہریش راؤ کا الزام
حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی زرعی شعبہ کو محض 3 گھنٹے برقی سربراہی کے حق میں ہے جبکہ کے سی آر حکومت 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنارہی ہے۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں کسانوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے برقی سربراہی کے مسئلہ پر حکومت کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ٹرانسفارمرس کی خرابی عام شکایت تھی جس کے نتیجہ میں کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے زرعی شعبہ کو محض 3 گھنٹے سربراہی کو کافی قرار دیا ہے لیکن بعد میں وہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور زرعی شعبہ کی بھلائی سے کانگریس کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بی آر ایس حکومت زرعی شعبہ کو برقی سربراہی پر سالانہ 12000 کروڑ خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی دراصل چندرا بابو نائیڈو کے حقیقی جانشین ہیں۔ ہریش راؤ نے صحت عامہ کے شعبہ میں حکومت کی جانب سے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئی اسکیمات متعارف کی ہیں۔ ضلع ہاسپٹلس کو عصری سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اطراف سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ر