نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج طلاق ثلاثہ مسئلہ پر ایک اور آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی جس سے اس عمل کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ ایک مسودہ قانون اس سلسلے میں لوک سبھا کی جانب سے منظور ہوچکا ہے، لیکن راجیہ سبھا میں زیرالتواء ہے ۔ مرکزی کابینہ نے ایک اور آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس کا انکشاف کیا۔
مرکزی ملازمین و پینشنرس کے گرانی الاؤنس میں اضافہ
نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج مرکزی ملازمین اور پینشنرس کے گرانی الاؤنس میں یکم جنوری سے استقدامی اثر سے اضافہ کردیا۔ حکومت کے اس فیصلے سے ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کو فائدہ پہونچے گا۔ یکم جنوری 2019ء سے مرکزی ملازمین کا گرانی الاؤنس موجودہ 9 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہوجائیگا۔