طلاق ضرور لوں گی ، میلانیا کا فیصلہ

,

   

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانیہ کے معروف اخبار دی انڈیپینڈنٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی خاتون اوّل 50 سالہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے 74 سالہ شوہر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ ازدواجی سفر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میلانیا، صدر ٹرمپ کے عہدے سے علیحدگی کا انتظار کر رہی ہیں اور اس کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کریں گی۔ میلانیا نے یہ فیصلہ 4 سال سے جاری کشیدہ ازدواجی تعلقات کے بعد کیا ہے جس کے دوران جوڑے نے اپنے کمرے الگ کرلیے تھے۔رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کی سابق ملازمہ اور میلانیا ٹرمپ کے قریب رہنے والی خاتون اوماروسا کے تازہ بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ خاتون اوّل صدر سے طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔