حسن آباد : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی محاذی طلبہ تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کی 85 ویں تاسیس آج چیریال ٹاؤن میں طلبہ و پارٹی کارکنوں کی جانب پر جوش انداز میں منائی گئی ۔ کامریڈ اندے اشوک ڈیویژن سکریٹری طلبہ تنظیم کے پرچم کشائی انجام دے کر جدوجہد آزادی میں طلبہ تنظیم کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ 85 سالوں سے طلبہ تنظیم ملک گیر سطح پر طلبہ کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے انتھک جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی حالیہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کی شدید مذمت کی ۔ بھاسکر ، نوین ، رامچندرا ریڈی ، پریم لتا ، پدما ، دیوی ، پریہ و دیگر طلبہ بھی موجود تھے ۔