طلبہ و اساتذہ کے ہر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے مساعی کا تیقن

   

ظہیرآباد میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابی مہم سے کانگریس امیدوار نریندر ریڈی اور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد ۔22؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد کے ایک خانگی ہوٹل میں کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے ضمن میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار نریندر ریڈی ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شیٹکار سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر محمد تنویر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چیرمین اجول ریڈی گریدھر ریڈی سٹ وین چرمین نے شرکت کی ظہیرآباد ایم پی سریش کمار شیٹکار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹس ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے، ریاستی حکومت نے تمام گریجویٹس سرکاری ملازمین اساتذہ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے پاپند عہد ہے۔ مجوزہ میدک، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر کے گریجویٹس ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدوار نریندر ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی خواہش کی۔ کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی حکومت ہے نریندر ریڈی ایم ایل سی امیدوار نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے گریجویٹس طلباء اور ملازمین کی ہر مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیں گے۔ کانگریس حکومت نے اقتدار کے اندرون سرکاری ملازمین سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل عمل میں لائی حلقہ اسمبلی میں تقریباً 3 ہزار سے زیادہ گریجویٹس ووٹرس ہیں ہر ایک گریجویٹ کو کانگریس کے تائیدی امیدوار ترجیحی ووٹ دیتے ہوئے کامیاب متحدہ جدوجہد کریں تقریب سے ڈاکٹر اجول ریڈی محمد تنویر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چرمین نے بھی مخاطب کیا اس مواقع پر کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس پارٹی منکال سبھاش سری نیواس ریڈی خواجہ میاں سابق نائب صدرنشین بلدیہ سابق ارکان بلدیہ ارشد علی بلاک کانگریس جہانگیر یونس موتی منکال سبھاش، معیز، عنایت علی، اکبر حسین، لنگاریڈی، ایوب سہارا و دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔