طلبہ کی تعلیمی صورتحال اور سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

   


مواضعات کے اسکولوں کا معائنہ، کلکٹر نارائن پیٹ کا دورہ، ناقص کارکردگی پر برہمی

نارائن پیٹ ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمارا گاؤں ہمار اسکول پروگرام کے تحت آج ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا، آئی اے ایس نے اوٹکور منڈل کے مواضعات، تیرس پلی، مالے پلی، چینا پوریہ اور بیجوار میں پرائمری اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مذکورہ مواضعات کے اسکولوں میں طلباء بڑی تعداد میں کلاسوں میں غیر حاضر تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلباء کی صد فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ ایف ایل ایم کے پہلا مرحلے کے پروگرام کو روبہ عمل لانے کے لئے درجہ چہارم، پنجم اور ششم جماعتوں میں نگرانی کو سختی سے اقدامات کریں۔ انہوں نے طلباء سے مختلف عنوانات کے تحت سوالات کئے۔ انہوں نے ریاضی کے تحت طلباء سے اپنی کلائی کی گھڑی دیکھ کر وقت بتانے کو کہا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کا مقصد متعین کریں۔ اس سے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے صدر مدرسین کو ہدایت کی کہ اسکولوں انفرا سٹکچر کو بہتر بنائیں۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نارائن پیٹ رامو، اے ای محمد رفیع، اوٹکور ایم پی ڈی او کلپا، ایم ای او وینکٹیا، زیڈ پی ٹی سی اشوک، ولیج سکریٹری اور سرپنچ و دیگر عہدیدار موجود تھے۔