طلبہ کیساتھ ورچول کانفرنس وزیراعظم مودی بھی شامل ہوگئے

   

نئی دہلی : سی بی ایس ای کے بارہویں جماعت کے امتحانات کی منسوخی کے بعد نتائج کی اجرائی کے حوالہ سے بورڈ نے آج طلبہ اور والدین و سرپرستوں کے ساتھ ورچول کانفرنس منعقد کی تاکہ ملک کے مختلف شہروں کے طلبہ سے مشورہ لیا جاسکے۔ اس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے تعلیم کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے راست بات چیت پر طلبہ نے مسرت کا اظہار کیا۔