حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں آج سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کے ساتھ ہی آر ٹی سی کے عہدیداروں نے طلبہ کو بس پاسیس کی اجرائی کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور آن لائن میں بس پاسیس کے لیے درخواست داخل کرنے والے طلبہ کو 2 ستمبر سے بس پاسیس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں گذشتہ سال 5 لاکھ طلبہ کو بس پاسیس جاری کئے گئے تھے ۔ اس مرتبہ بھی طلبہ نے بس پاسیس کیلئے بڑے پیمانے پر درخواستیں داخل کی ہیں ۔ ایسے طلبہ کو 2 ستمبر سے بس پاسیس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کیلئے آر ٹی سی نے اسکولس کو کوڈس بھی مختص کئے ہیں ۔ آر ٹی سی گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 40 بس پاس کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں جن کے ذریعہ طلبہ کو بس پاسیس جاری کئے جائیں گے ۔۔ N