طلبہ کیلئے اسکول بیاگس کاموزوں وزن کیا ہو؟

   

نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (ایجنسیز) مرکزی وزارت تعلیم نے لوک سبھا میں بتایا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020ء کے مطابق پری پرائمری اسٹوڈنٹس کے ساتھ اسکول بیاگس نہیں ہونے چاہئے۔ وزارت نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پہلی اور دوسری جماعت کے طلبہ کے بیاگس کا وزن 1.6 تا 2.2 کیلو گرام ہوناچاہئے۔ تیسری تا پانچویں جماعت والوں کیلئے بیاگس کا وزن 1.7 تا 2.2 کیلو گرام ہونا چاہئے۔ چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کے بیاگس 2 تا 3 کیلو گرام وزنی ہونے چاہئے۔