حیدرآباد۔ 23 اکتوبر(پریس نوٹ) سمندری طوفان دانا کا مختلف ریاستوں پر اثر ہوگا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد سے بھی 8 ایکسپریس ٹرینوں منسوخ کرنے جنوب وسطی ریلوے کے حکام نے فیصلہ کیا ہے۔ سمندری طوفان دانا 24 اکتوبر کی رات اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔
بعض ٹرینوں کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا۔ تقریباً 200 ٹرین خدمات کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔ مسافروں کو ان تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے وشاکھاپٹنم، وجیا نگرم، سریکاکولم ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔