طوفان نیوار سے تلنگانہ میں بارش

   

حیدرآباد ۔ طوفان نیوار کی وجہ سے ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں سرد ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔ مغربی وسط خلیجی بنگال اور جنوب ساحلی آندھراپردیش پر ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث طوفان سرگرم ہے ۔ سطح سمندر سے 5.8کیلومیٹر طوفان گشت کر رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش یا پھوار ہوگی ۔ یہ طوفان 2 ڈسمبر تک ٹاملناڈو اور پوڈیچری کے ساحل سے گذر جائے گا ۔