طوفان نیوار کا اثر ‘ تلنگانہ میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان نیوار کے اثر سے تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا ۔ ہلکی سے اوسط بارش شہر کے بھی کچھ حصوں میں ہوسکتی ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 28 اور اقل ترین 19 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ اس دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کچھ مقامات پربارش ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ طوفان نیوار سے آندھرا پردیش میں شدید بارش اور زبردست تباہی ہوئی ہے ۔