میکسیکوسٹی: میکسیکو کا شمالی صوبہ تاماؤلیپاس ان دنوں شدید بارشوں اور ہری کین بیرل نامی طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ اس دوران کم از کم 200 مگرمچھ شہری علاقوں میں داخل ہوگئے۔ اس بات کا انکشاف صوبائی اور وفاقی حکام کی جانب سے کیا گیا۔حکام کا کہنا ہیکہ جون میں سابقہ طوفان البرٹو کے آنے کے بعد سے وہ اب تک تقریبا 200 بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر واپس منتقل کر چکے ہیں۔ اب اسی علاقے میں نئے طوفان ’’ہری کین بیرل‘‘ کا زور ہے۔