طویل فاصلے تک مار کرنے والے آبدوز شکن راکٹ کا کامیاب تجربہ

   

نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) بحریہ کے اینٹی سب میرین جنگی جہاز آئی این ایس کوارتی سے وسیع رینج کے آبدوز شکن راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ اس دیسی ساختہ راکٹ کا تجربہ 23جون سے 7جولائی کے درمیان کیا گیا تھا۔بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، حیدرآباد اور سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ، ناگپور اس راکٹ کے پروڈکشن پارٹنر ہیں۔