ممبئی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )اسرو کے سربراہ کے شیون کے ایک طیارہ میں سوار ہونے پر مسافرین کی جانب سے تالیاں بجاکر استقبال کرنے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ کی ائر ہوسٹیس کی جانب سے اسرو سربراہ کے ساتھ سیلفی بھی لی جا رہی ہے ۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹر صارف نے تحریر کیا کہ ہندوستان میں تبدیلی اچھی بات ہے ۔ حقیقی ہیروز کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور ان کی ستائش کی جا رہی ہے ۔