طے شدہ مقام پر ہی مذہبی پروگرام ہوں: یوگی حکومت

   

لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے عید، اکچے ترتیا اور پرشورام جینتی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ سبھی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذہبی پروگرام، پوجاپاٹھ وغیرہ طے شدہ مقام پر ہی ہوں۔ کسی بھی صورت سڑک آمدورفت متاثر کر کے کوئی مذہبی پروگرام نہ کیا جائے۔ چیف سکریٹری داخلہ سنجے پرساد، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر کے وشوکرما اور اسپیشل ڈی جی نظم ونسق پرشانت کمار نے بدھ کو سبھی اے ڈی جی زون، کمشنر، ڈی ایم، پولیس کمشنر، آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی/ایس پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضروری احکامات جاری کئےپرساد نے کہا’ آئندہ 22اپریل کو عید کا چاند نکلنے کے امکانات ہیں ساتھ اکچے ترتیا اور پرشور جینتی کا تیوہار بھی متوقع ہے۔ موجود حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس کو حساس رہنا ہوگا۔ ہر ایک تیوہار پرامن اور بھائی چارے کے درمیان منعقد ہو اس کے لئے مقامی ضرورریات کے پیش نظر سبھی ضروری اقدام کئے جائیں۔شررانگیز بیان جاری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں۔ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے ساتھ پوری سختی کا مظاہرہ کیا جائے۔