ظالم بچوں نے ضعیف ماں کو بے سہارا چھوڑ دیا

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ماں بچوں کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔ خود مسائل سے دوچار رہ کر بچوں کی کفالت کرنے والی 90 سالہ ضعیف ماں کو بچوں نے ایک پلاسٹک کے کوور میں لپیٹ کر بے یار و مددگار کھلے میدان میں ایک جھونپڑی میں چھوڑ دیا ۔ جو تین دن تک بھوکی پیاسی سردی میں تھتھراتی ہوئی دن گذاری ، بھوک سے چیخ و پکار پر مقامی عوام نے اس ضعیف خاتون پر توجہ دی ۔ یہ واقعہ دلوں کو جھنجوڑ دینے والا ضلع پداپلی میں پیش آیا ۔ مقامی گورنمنٹ جونیر کالج کے گراونڈ میں ایک ضعیف خاتون مقامی عوام کو نظر آئی مقامی عوام نے سکھی مرکز کو اس کی اطلاع دی ۔ ریلائنس کلب کے تعاون سے اس ضعیف خاتون کو سکھی مرکز منتقل کیا گیا ۔ بھوک کی وجہ سے اس ضعیف خاتون کا برا حال تھا ۔ صحیح طریقہ سے وہ بات بھی نہیں کرپا رہی تھی ۔ اس ضعیف خاتون نے بتایا کہ اس کا نام بی مدھونا اماں ہے ۔ اس کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ ضعیف خاتون مزید کچھ بتانے کے موقف میں نہیں ہے ۔۔ ن