30 جون ادخال درخواست کی آخری تاریخ، نارائن پیٹ پوسٹر کی اجرائی
نارائن پیٹ ۔ 26 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی پی آر او ضلع نارائن پیٹ جناب محمدعبدالرشید نے آج اپنے دفتر میں ظہیرالدین علی خان میموریل ایوارڈ ؛ کے پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ موومنٹ جرنلسٹ یونین کی جانب سے ریاستی سطح کا باوقار ایوارڈ ظہیرالدین علی خان میموریل ایوارڈ 2023 – 2024 کا اعلان کیا گیا ہے یہ ایوارڈ 23 جنوری 2023 تا 29 فبروری 2024 کے دوران اردو وتلگو پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے ریاست بھر کے کسی بھی اردو یا تلگو کے معروف روزنامہ میں شائع ہونے والے بہترین ؛انسان دوست :مضامین کا انتخاب کرکے بالترتیب پہلا انعام 100000 روپیہ دوسرا 50000 روپیہ اور تیسرا 25000 روپیہ انعام اور ایوارڈ دیا جائیگا ، داخلہ کی آخری تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ بھی ترغیبی توصیفی انعامات اور ایوارڈ دئے جائیں گے۔
