جئے سیوا لال ٹیم فاتح، القریش ٹیم کو دوسرا مقام، انعامات کی تقسیم
ظہیرآباد۔ 19؍اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد باگاریڈی اسٹیڈیم میں زیڈ پی ایل کرکٹ ٹورنمنٹ کا اختتام عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی نے شرکت کی، آرگنائزر سیکریٹری محمد نعیم نے کرکٹ ٹورنمنٹ کی صدرات انجام دی، زیڈ پی ایل پریمیئر لیگ میں اس سال24 ٹیموں پر مشتمل تھی پہلا مقام جئے سیوا لال کی ٹیم نے پہلا اور القریش نے دوسرا مقام حاصل کیا، پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو60 ہزار روپے نقد اور دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 40 ہزار روپے اور ٹرافی سے سرفراز کیا گیا، سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے کھیل کود کو مزید فروغ دینے کیلئے پچھلے 10سالوں سے باگاریڈی اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے اس ریاستی حکومت طلباء میں کھیلوں کو ترجیع دنیے خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے طلباء تعلیم لے ساتھ ساتھ کھیل فنی معلومات کو سیکھنے کو اہمیت دیں، اس مواقع پر سابق نائب صدرنشین بلدیہ خواجہ میاں، کے نرسملو صدرٹاون کانگریس میر جاوید علی کانگریس سینئر قائد راملو محمد معیز عنایت علی مسعود احمد، جمیل قریشی اہوب سہارا غوث الدین، سرینواس ریڈی صدر کانگریس نیالکل ودیگر موجود تھے۔