ظہیرآباد قدیم انجمن قبرستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

   

نیالکل : ظہیرآباد قدیم قبرستان احاطہ میں27 لاکھ روپیوں کی مصارف سے سی سی روڈ ترقیاتی کاموں کا جناب محمد گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی ٹی آریس پارٹی محمد غوث الدین غوری اقلیتی قائد ٹی آریس پارٹی نے معائنہ کیا اور مخاطب کرتے کہا کہ موسم برسات میں بارش کے پانی سے قبرستان میں تدفین کے لئے سخت مشکلات پیش آرہی تھی ریاستی حکومت تمام عبادت گاہ کے تحفظ اور بنیادی مسائل کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے ۔ رکن اسمبلی کے مانک راو حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ہر مذہبی مقامات پر کڑوڑوں روپیوں کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ، عیدگاہ اور قبرستان کی حصابندی ویگر مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائیگا۔ اس موقع پر گورے میاں سکند صدر مناریٹی ٹی آریس پارٹی غوث الدین غوری محمد عارف غوری صدر ٹی آریس پارٹی محلہ گڑھی محمد رفیق انصاری محمد معین الدین ٹی آریس قائد ویگر موجود تھے۔