ظہیرآباد میں مسجد عالیہ جواد و دینی مدرسہ کا افتتاح

   

میر جواد علی اور دیگر اہل خیر حضرات کا مستحسن اقدام ، مقامی مسلمانوں کی جانب سے ستائش

ظہیرآباد ۔22فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد کی ایسوین کالونی نزد آدرش نگر میں گیٹ میں عالیشان عالیہ جواد مسجد انوار نظامیہ مدرسہ کی نو تعمیر عمارت اطراف واکناف کے مسلمانوں مصلیان کیلئے عظیم راحت فراہم ہوئی ہے نو تعمیر شدہ مسجد مدرسہ کی تعمیری کاموں کی راست نگرانی زیر سرپرستی جناب میر جواد علی چیرمین جئے جئے کنسٹرکشن میر جاوید علی صدر مسجد ہذا مینیجنگ پارٹنر جئے جئے کنسٹرکشن کانگریس قائد کی جانب سے اراضی کی خریدی میں 1 کروڑ ایک لاکھ روپیوں اورجناب محمد ارشد علی سابق نمائندہ سرپنچ ماچاریڈی پلی صدر بلاک کانگریس قائد کی جانب سے 51 لاکھ روپیوں کی ذاتی مصارف اہل خیر کے تعاون سے کیا گیا تھا زیر التوا مسجد اور مدرسہ کی تعمیری کاموں کو مرحومہ عالیہ جواد کی ہدایت پر میر جواد علی ، میر جاوید علی صدر مسجد ہذا میر جنید علی میر ،نوشاد علی کے تعاون سے عالیشان مسجد اور مدرسہ قیام کیا گیا ان کے مستحسن اقدام سے ظہیرآباد کے مسلم حلقوں میں زبردست ستائش کی گئی۔ میر جاوید علی صدر مسجد ھذا نے کہا کہ جس نے دنیا میں مسجد کی تعمیری کاموں کو انجام دیا اللہ تعالی اس شخص کو جنت الفردوس میں مکان تعمیر کریں گئے انہوں نے کہا کہ مسجد کے احاطہ میں مسلم طلباء کیلئے دینی تعلیم فنی و سماجی سرگرمیوں کو انجام دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پانچ اوقات کی نمازوں کے ساتھ نماز تراویح کابھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔خواتین کے لئے پردہ کا الگ انتظام ہے۔انہوں نے عامتہ المسلمین سے خواہش کہ وہ دینی فلاحی خدمت خلق کے کاموں میں حصہ لیں ۔