ظہیرآباد میں مسلم وفد کی میونسپل کمشنر سے نمائندگی

   

ظہیرآباد۔ مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد کے صدر محمد یوسف کی قیادت میں ایک وفد نے عیدالاضحی کے پیش نظر انچارج میونسپل کمشنر ظہیرآباد پربھاکر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی جس میں قربانی کے جانوروں کا کچرا کوڑا ڈالنے کے لئے ڈبوں اور ٹریکٹر کا شہر ظہیرآباد کے تمام محلہ جات میں انتظام کرنے اور بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ و سربراہی آب کے موثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سری سندھیا سنیٹری انسپکٹر کے علاوہ محمد معیز الدین معتمد، سید مسعود حسین خازن، محمد فاروق علی نائب صدر، محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ، محمد ایوب احمد صدر ایم پی جے، محمد اعجاز پاشاہ، محمد محبوب غوری، محمد نصیر الدین، ایم اے عظیم، سید وقار پٹیل، محمد عبدالقدیر ایم ایم و دیگر موجود تھے۔