ظہیرآبادمیں صحافیوں کی تہنیتی تقریب

   

ڈائری اورکیلنڈرکی رسم اجرائی ۔محمدناظم الدین غوری ضلع صدرجماعت اسلامی

ظہیر آباد۔ 15؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد اور آئیٹاڈویژن کی جانب سے آج دوپہر اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر صحافیوں کے لیے ایک گیٹ ٹوگیدر پروگرام امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد جناب محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں انھوں نے خطاب کر تے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ صحافت ایک بہت ہی ذمہ دارانہ پیشہ ہے جو حکومت کے تین اجزا مقننہ عاملہ اور عدلیہ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے جو خصوصی موقف رکھتا ہیجو انصاف پر مبنی ہو اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی ہند کا تعارف اور مقصد پیش کیا کہ جماعت اسلامی ایک منظم فکری و انبیائی تحریک ہے جو اقامت دین کی علمبردار ہے امت مسلمہ کو انکی شہادت حق کی ذمہ داری کے احساس کو یاد دلاتی ہے کتاب وسنت کی روشنی میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے اور اسلام نظام اجتماعیت میں اطاعت امر کا مثالی نمونہ چاہتی ہیمسلک کے بجائے مقصد کی طرف گامزن ہے۔ اس اجلاس کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا محمد معین الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نے خیر مقدم کیا۔ اور خواجہ نظام الدین صدر آئیٹاڈویژن نے نظامت کی اور اظہار تشکر پیش کیا شب وروز ڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجرائی بھی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری اسٹیٹ سید اظہر الدین سکریٹری آئیٹاڈویژن سید عبد الحفیظ محمدرحمت اللہ منہاج اردو پریس صدر سید ضمیر الدین محمد شمس الدین محبوب غوری‘ اعجاز پاشاہ‘ سید اکرم پٹیل ‘محمد یوسف ‘محمد مبین ‘اختر حسین ‘رحیم غوری غوث الدین نظامی‘ وسیم غوری‘ محمد زاہد‘ افسر بیگ‘ نثار احمد‘ حمد فیاض ‘محمد احمد نعمت اللہ‘ محمد کلیم مقامی شوریٰ ارکان محمد مصطفی‘ محمد ارشاد ‘محمد روف ‘عبدالحمید ودیگر موجود تھے۔