نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو وزیر اعلی اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف ‘جیل کا جواب ووٹ کے ذریعے ‘ دستخطی مہم شروع کی۔ مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار اور جنگ پورہ سے آپ کے ممبر اسمبلی پر وین کمار نے یہاں لاجپت نگر سنٹرل مارکیٹ سے اس مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران کلدیپ کمار نے کہا کہ اروند کجریوال نے دہلی کے لوگوں کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں جن میں مفت پانی ، 24 گھنٹے بجلی، اچھے اسکول اور اسپتال شامل ہیں۔بی جے پی کے ہاتھوں ایسے وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈالنے سے دہلی کے لوگوں میں شدید غصہ ہے ۔ دہلی کے عوام اپنے بیٹے اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بار وہ اپنے ووٹوں سے جیل کا جواب دیں گے اور دہلی سے بی جے پی کا صفایا کریں گے ۔