عآپ ہماچل صدر بی جے پی میں شامل

   

شملہ ۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کی ہماچل پردیش یونٹ کے صدر انوپ کیسری اپنے حامیوں سمیت جمعہ کی دیر رات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شامل ہوگئے ۔ کیسری،آپ کی تنظیم کے جنرل سکریٹری ستیش ٹھاکر اور اونا صدر اقبال سنگھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ ٹھاکر کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل پر رات پونے ایک بجے ٹویٹ کرکے اس کی تصویر کے ساتھ معلومات دی گئی ہے ۔ کیسری نے عآپ قائدین پر کارکنان کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ 8 سال سے پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں لیکن انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جو ملنی چاہئے تھی۔