عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو تعلیم

   

27 جنوری کو ہونے والے امتحانات کے لیے 67000 شرکت فارم کی اجرائی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : انچارج سکشن عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں تقریبا 75000 کتابیں تقسیم کی گئی ۔ اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے رہے وہ شرکت فارم کی خانہ پری کر کے جلد از جلد دفتر ٹرسٹ پر داخل کردیں ۔ انگلش میڈیم اسکول چلانے والے ذمہ دار بھی طلبہ کو شریک کریں ۔ اور جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ سرپرست طلباء وطالبات اردو تعلیم سے روشناس کروائے تاکہ اردو کی سند رہے ۔ آئندہ امتحان 27 جنوری 2019 کو مقرر ہے ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط کریں ۔۔