عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات ادخال فارم تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) محمد دستگیر خاں انچارج سیکشن کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ، ادارہ ادبیات اُردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے امتحانات اُردو دانی، زبان دانی، انشاء 9 فروری 2020 ء اتوار کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر بیک وقت تمام مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ دفتر ٹرسٹ سے سوالات دو جوابی بیاض جاری ہوں گے۔ بغیر ہال ٹکٹ کے کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاکر 25 جنوری 2020 ء مقرر کی گئی ہے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ فارم خانہ پُری کرکے دفتر پر داخل کردیں۔ امتحانات تحریری ہوں گے اور انشاء امتحان کے لئے جو کتابیں، جو ہر اُردو اور سرسری مطالعہ کا ایک پرچہ ہوگا۔ مراکز کی نمائندگی پر فارم کے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ امتحان کی کوئی فیس نہیں ہے۔ خانگی امیدواروں کے لئے جن کا کسی تعلیمی مرکز سے تعلق نہیں ہے، امتحان کا سنٹر محبوب حسین جگر ہال (سیاست) عابد روڈ قائم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے لئے 8367043856 ، 040-24744109 (ext.225) پر ربط کریں۔