عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعلیمی سنٹرس کا قیام

   

بلا قیمت کتب کی فراہمی ، ماہ جنوری میں امتحانات مقرر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : انچارج سیکشن امتحانات عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اسکول اور کالجس کے ذمہ دار مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی و ہمہ وقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحانات جنوری 2020 میں منعقد ہوں گے ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے بعد اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے بعد انشاء کامیاب طلبہ اردو ماہر کے امتحان کے لیے آدھی فیس پر شریک ہوسکتے ہیں ۔ اردو فاضل کامیاب طلبہ بی اے امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی ، مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلے کے اہل ہیں ۔ مزید عثمانیہ یونیورسٹی میں بھی داخلے کے لیے کوشش کی جارہی ہے اور اردو فاضل اول فاضل دوم کو انٹر میڈیٹ کے مماثل قرار دیا جائے ، اردو تعلیم کو عام کرنے اور اس کی ترقی کے لیے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مساعی جاری ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اردو فاضل کو حسب سابق بغیر انگریزی مضمون کے امتحانات منعقد کر کے انٹر کے مماثل قرار دیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلائے جانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے 040-24744109 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔