عادل آباد۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جینت منڈل ہاتی گھاٹ چنا کا کورٹا بریج کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے رسمی طور پر افتتاح کیا اور زرعی فصل کے لئے پانی فراہم کرنے کی خاطر کنال کے ذریعہ پانی کا اخراج کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، ضلع انچارج منسٹر جوپلی کرشنا راؤ، ضلع کلکٹر راج رشی شاہ، عادل آباد ایس پی اکھل مہاجن، عادل آباد رکن لوک سبھا جی ناگیش، عادل آباد رکن اسمبلی پایل شنکر کے علاوہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری عہدیدار موجود تھے۔ قبل از چیف منسٹر ریونت ریڈی بذریعہ ہیلی کاپٹر چنا کاکورٹا بریج پہنچے جہاں پر عادل آباد ضلع کلکٹر راج رشی شاہ اور ایس پی اکھل مہاجن نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کا استقبال کیا۔