عادل آباد میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : عادل آباد میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ محمد ارباز ساکن شانتی نگر کا تین نوجوانوں نے ہفتہ کی صبح پیچھا کرتے ہوئے لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا اور مقام سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جیون ریڈی اور سرکل انسپکٹر سنیل کمار نے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔ لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔۔ ش