حیدرآباد : /17نومبر ( سیاست نیوز)عادل آباد مجلس کے جنرل سکریٹری راشد الحق نے عادل آباد صدر کی کارکردگی سے ناراض ہوکر آج اپنا استعفی پیش کردیا۔ ان کے ہمراہ مجلس وارڈ صدر راہول دھنانی، وارڈ نمبر 9 صدر ، وارڈ جنرل سکریٹری عمران، وارڈ نمبر 7 صدر حسین، وارڈ نمبر 8 صدر کلیم رانا، وارڈ نمبر 42 کے صدر ساجد خان، جنرل سکریٹری مظفر ، وارڈ نمبر 31 کے جنرل سکریٹری عبدالرزاق ، وارڈ نمبر 38 جنرل سکریٹری ارباز، وارڈ نمبر 30 کے گوتم، وارڈنمبر 31 خازن اعجاز، وارڈ نمبر 31 ایگزیکیٹو ممبر نوین، وارڈ نمبر 33جنرل سکریٹری عمران نے بھی استعفی پیش کردیا۔ راشد الحق نے میڈیا سے بتایا کہ صدر عادل آباد مجلس بی آر ایس کی مہم چلا رہے ہیں جبکہ رکن اسمبلی پر انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ آر ایس ایس کے نظریات کے حامی ہیں ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ جلد کانگریس میں شامل ہونگے ۔