عادل آباد میں کم عمر مسلم لڑکی کا اجتماعی جنسی استحصال

   

رمس میں زیر علاج متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزمین کی گرفتاری اور جیل منتقلی
عادل آباد۔/22 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد میں مسلم کمزور قیادت کا نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جبکہ ایک مسلم نابالغ لڑکی کا اجتماعی طور پر غیر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے جنسی استحصال کیا جاتا ہے اور مسلم قیادت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ یہی واقعہ اس کے برعکس ہوتا تو شائد عادل آباد کا پُرامن ماحول خطرہ میں پڑجاتا ۔ تفصیلات کے مطابق عادل آباد مستقر کے رندیویا نگر سے تعلق رکھنے والی نابالغ مسلم لڑکی کو اس کے پڑوسی جو دیگر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں باپ اور بیٹا دونوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جس کی بنا لڑکی کے جسمانی اعضاء متاثر ہوکر رہ گئے جسے علاج کی خاطرRims رمس دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ یہ واقعہ 18 فروری کو پیش آیا۔ لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی والدہ کو تفصیلات سے واقف کرایا جس پر 21 فروری کی شام پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر نرمل ضلع ایس پی شریمتی جانکی شرما جو عادل آباد ایس پی کی زائد ذمہ داری نبھارہی ہیں نے فوری عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے Rims دواخانہ پہنچ کر متاثرہ لڑکی اور اس کے افراد خاندان سے تفصیلات حاصل کی اور اس شرمناک واقعہ میں ملوث انگولے انیل ، انگولے گنگادھر اور ان کا تعاون کرنے والی بہو ڈی سشما پر 127(2)، 70(2) ، 109(1)، 351(3)، R/W49 ، BN32023 سیکشن R/W6-5(G) فوکس ایکشن 2012 کرائم نمبر 42/2025 کیس درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا اس کے بعد انہیں عادل آباد جیل منتقل کردیا گیا۔