عادل آباد :عادل آباد کے عازمین حج کا قافلہ تلبیہ کی گونج میں مسجد محمدیہ بھکتاپور عیدگاہ میدان عادل آباد سے حج ھاوز حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا۔ محمد شاہد احمد توکل صدر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،شیخ نذیر احمد مجلس کونسلر وارڈ نمبر 17، ساجد خان صدر ضلع کانگریس، نایب صدر سوسائٹی محمد آصف الدین، ظفی اللہ خان نے قافلہ کو چہارشنبہ کو بعد نمازعشاء مسجد محمدیہ بھکتاپور عید گاہ میدان عادل آباد سے جھنڈی لہراتے ہوئے تلبیہ کی گونج میں حج ھاوز حیدرآباد کے لئے روانہ کیا ۔ قبل اسکے مسجد محمدیہ میں مولانا اسلام الدین معلم دارالعلوم محمدیہ عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں حج ہر صاحب استطاعت بالغ مسلمان پر زندگی بھر میں ایک مرتبہ فرض ہے اور اس کے بعد جتنے بھی حج کیے جائیں گے ان کا شمار نفل حج میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حج کرنا بہت آسان ہے لیکن حاجی بن کر زندگی گذارنا بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے تقویٰ کی تلقین کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد منظور احمد کی قرأت کلام پاک سے ہوا اور سید ادیب متعلم دار العلوم محمدیہ نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا مولانا احمد رمضانی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ دریں اثنا میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، نذیر احمد کونسلر مجلس، ساجد خان صدر ضلع کانگریس، ٹی آر ایس پارٹی سابق ٹاؤن صدر سید ساجد الدین، حاجی محمد مجاہد نے تمام عازمین حج کی گلُ پوشی و شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ بعد ازاں محمد شاہد احمد توکل صدر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد دیگر حج سوسائٹی ذمے داران کی شال پوشی اور گلُ پوشی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر حاجی محمد آصف الدین، محمد عبدالحسیب، حاجی محمد عبدالشاہد، حاجی محمد فاروق احمد،ڈاکٹر اطہر شریف، ظفی اللہ خان،نورخان پٹھان،محمد اعجاز، محمد محسن، خواجہ معین الدین زاہد، سید پرویز،،میونسپل کو آپشن ممبر اعجاز احمد،مجلسی کونسلر شاہ نواز الرحمان،نمائندہ میونسپل کو آپشن ممبر محمد روہیت،کانگریس قائدین ایم۔اے شکیل،محسن پٹیل،شیخ سمیر احمد،افروز خان، محمد مرتضی، سینئر مجلس قائد سید عنایت چشتی، محمد فہد احمد شارق، محمد فراز احمد، محمد فرقان احمد، محمد شاری الدین، ٹی آر ایس قائد سید محسن، مولانا مبشر رشیدی،مولانا عبدالقادر جیلانی،مولانا قمر صاحب،علماء وحفاظ و دیگر مسلمانوں مرد و خواتین سیکڑوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے بادیدہ نم قافلے کو رخصت کیا۔